سستا اور آسان حج اپنی گاڑی پر

  سستا اور آسان حج اپنی گاڑی پر



اپنی گاڑی پر حج کریں سستا اور آسان
اگر اپنی گاڑی پر پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ سرگودہا سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ 5148 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 10296 کلومیٹر ہوا،
مدینہ طیبہ اس سفر میں راستے میں ہی آتا ہے۔

اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی دس کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، بعض کاریں بارہ پندرہ اٹھارہ کی ایوریج دیتی ہیں، اگر دس کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل 1100 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔

پیٹرول اس وقت پاکستان میں 234.0 روپیہ لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے 1100 لٹر پیٹرول ہوا 257400 روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔

باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے  مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 62.5 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چھ دن میں آرام و سکون سے رکتے رکاتے حرم شریف کے دروازے پر پہنچ سکتے ہیں۔
Lead urdu
روڈ ٹیکس، کھانا، رہائش، آئل چینج وغیرہ کی مد میں فی چار بندوں کا پاکستان سے باہر جا کر خرچہ تقریبا ڈیلی پندرہ ہزار بنتا ہے  ہم آنے جانے کا تیس دن کا چار لاکھ پچاس ہزار روپیہ ڈال لیتے ہیں تو اس حساب سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں کم از کم چار افراد حج کا "سفر" کر سکتے ہیں یعنی قریب قریب ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپیہ فی کس میں۔ اگر گاڑی میں پانچ افراد بیٹھیں یا سیون سیٹر گاڑی لے کر جائیں تو خرچ اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔
Lead Urdu
اللہ تعالیٰ ان مسلم حکومتوں کو ہدایت دے اور یہ زمینی سفر کے لیے راستے کھول دیں تو یقیناً حج تقریبا ہر شخص کے لیے آسان ہو جائے گا اور لوگوں کے لیے اپنے اسلامی ممالک کے تاریخی مقاموں سے آشنا ہونے کا موقع گا . ہمارے بڑے پیدل، گھوڑوں اور اونٹوں پر حج کر چکے ہیں ۔ اس پوسٹ کو ہر کوئی آگے شیئر کریں۔ شکریہ