ان چیزوں کے نام بہت کم لوگ جانتے ہیں

 بہت کم لوگ جانتے ہیں ان چیزوں کے نام


          کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر کمپنیوں نے جب اپنا بزنس شروع کیا تو اپنے برانڈ نام سے اپنی پراڈکٹس متعارف کرائیں،. یہ تمام پروڈکٹ ہم اپنے روز مرہ زندگی میں استعمال بھی کرتے ہیں اور دیکھتے بھی ہیں،. لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم ان پراڈکٹس کا نام نہیں جانتے بلکہ کمپنی کے برانڈ نیم سے ہی اسے پکارتے ہیں،
      مثال کے طور پر سپر گلو جسے ہم لوگ عام روٹین میں ایلفی کے نام سے پکارتے ہیں لہذا ایلفی ایک برانڈ کا نام ہے  سردی ہو یا گرمی ہر طرح کے موسم میں گرما گرم چائے بنا کر تھرماس میں ڈالی جاتی ہے، اور سبھی اس کو  تھرماس ہی کہتے ہیں،. حالانکہ چائے کو گرم رکھنے والی پراڈکٹ کا نام Vacuum Flask  ہوتا ہے ،  Vacuum Flask کو بنانے والی کمپنی کا نام تھرماس Thermos LLC ہے،
اسی طرح ہونٹ خشک ہونے پر اکثر لوگ لپ بام کا استعمال کرتے ہیں اور ہم دوکاندار سے کہتے ہیں کہ ایک چپ سٹیک دے دو، Chap Stick ایک برانڈ کا نام ہے، اور ہونٹوں پر لگانے والی پراڈکٹ کا نام لپ بام ہے،
      اسی طرح کی بے شمار چیزوں کو ہم ان کے برانڈ نیم سے ہی پکارتے ہیں، جن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے،. لیکن پھر بھی ہمیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ یہ پراڈکٹس کے اصل نام نہیں ہیں،
  جیسے ہم ہر طرح کے ڈائپر کو پیمپر ہی کہتے ہیں
اور کچھ لوگ ہر طرح کے واشنگ پاؤڈر کو صرف ہی کہتے ہیں،
بچپن میں ہم Flying Disks سے کھیلا کرتے تھے،. جس کا برانڈ نیم Frisbee تھا،
Lead Urdu
گاڑی میں جو ایک ایکسٹرا ٹائر ہوتا ہے اس کو آج بھی ہم سٹیپھنی ہی کہتے ہیں، حالانکہ یہ ایک کمپنی کے برینڈ کا نام ہے، جو کہ سپئر پارٹس بناتی ہے، اور بھی اس طرح کی بہت ساری چیزیں ہیں جنہیں ہم ان کے برانڈ نیم سے ہی جانتے ہیں