شیشے کا مینڈک
حیرت انگیز معلومات
شیشے والا مینڈک امریکہ میں پایا جاتا ھے!
اس کی شیشے جیسی جلد سے اندر کے تمام اعضاء صاف دکھائی دیتے ہیں
معدہ, پھیپھڑے,دل،جگر سب اعضاء صاف نظر آتے ہیں
یہ دیکھ کر ایمان مضبوط ہوتا ہے
اور اللہ تعالیٰ کا وہ فرمان یاد آتا ہے کہ
گویا وہ لعل اور مرجان ہیں
یعنی صفائی و سفیدی میں جنتی حوریں موتیوں کی طرح ہوں گی
ترمذی کا خلاصہ ہے!!
جنتی عورتوں کی پنڈلیوں کا مغز (گودا) صاف نظر آئے گا حتی کہ ستر کپڑوں میں بھی پنڈلی کی سفیدی اور اس کا مغز دکھائی دیتا ہو گا!
اور جنتی عورتوں کو یاقوت اس لیئے کہا گیا کہ یاقوت میں دھاگہ ڈالا جائے تو باہر سے صاف نظر آتا ہے۔۔۔
جس کو یقین نہیں تو وہ یہ مینڈک دیکھ سکتا ہے!
جنت کی عورت جب کوئی مشروب پیئے گی تو وہ حلق سے اترتا ہوا صاف نظر آئے گا
یعنی اس کا گلہ انتہائی شفاف ہوگا
روایت میں ہے دنیا کی عورت مٹی سے پیدا کی گئی ہے جبکہ جنت کی عورت کستوری کی مٹی سے پیدا کی گئی ہے
یعنی اس میں سے بلا روک اذ خود خوشبو آئے گی۔
دنیا میں بہت سی اشیاء موجود ہیں جو جنت کی اشیاء سے ملتی جلتی ہیں۔ انہیں میں سے ایک ٹرانسپیرنٹ گلاس مینڈک ہے
گلاس فراگ (مینڈک) اتنا شفاف ہے کہ اس کے نیچے رکھے سفید کاغذ پر لکھی تحریر واضح پڑھی جاسکتی ہے۔
یو ایس اے امریکہ میوزیم آف نیچرل ہسٹری سے وابستہ پروفیسر جیسی ڈیلیا اور ان کی ٹیم نے اس مینڈک پر تحقیق کی ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ یہ مینڈک سوتے وقت زیادہ شفاف ہو جاتا ہے اور نیند میں شیشے کی مانند لگتا ہے۔ پھر ماہرین نے اس پر فوٹواکاسٹک تصویر کشی کی تو معلوم ہوا کہ نیند کے وقت یہ نواسی فیصد بلڈ(خون) جگر میں لے جاکر اسے روکے رکھتا ہے۔ اس سے وہ اور شفاف ہوجاتا ہے اور شکار ہونے سے محفوظ بھی رہتا ہے۔ ماہرین نے دیکھا کہ نیند میں مینڈک کا جگر پھیل جاتا ہے لیکن پوری رات خون ایک جگہ جمع ہونے کے باوجود بھی یہ گاڑھا نہیں ہوتا اور نہ ہی بلڈ کلاٹ بنتے ہیں۔ اس عمل کو دیکھ کر انسانوں میں خون کے لوتھڑے بننے کو روکنے کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔