کہیں آپ زیتون کے دھوکے میں کیمیکل والا پومس آئل تو نہیں کھا رہے؟
کچھ لوگ گھروں میں زیتون کا تیل کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی ہے جو کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش وغیرہ کے لئے یا دیگر لوازمات کے لیے مخصوص ہے۔ اور اگر آپ مالش والا تیل کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے فوائد و اثرات حاصل نہیں کر سکتے،، بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ، جرمنی، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس آئل کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔
چلیئے اب ہم بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا ہے اور دراصل مالش والا تیل کونسا ہے۔
زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے مشابہت رکھتا تا ہے قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹھلی اور گودے دونوں میں تیل رکھا ہے۔
زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا ورجن آئل کہلاتا ہے۔ پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین اور کھانے کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
اب زیتون کے بچے ہوئے چُورے کو گرم کر کے پھر سے کولہو میں ڈالا جاتا ہے جس سے پھل میں موجود بچا کھچا تیل بھی نکل آتا ہے۔ پھل کے چُورے سے نکلا ہوا یہ بچا کھچا تیل ورجن آئل کہلاتا ہے جو کوالٹی میں ایکسٹرا ورجن تیل سے ہلکا ہوتا ہے لیکن پھر بھی اسے کھانے کے قابل مانا جاتا ہے۔
اب آخر میں جو کچرا بچ جاتا ہے اس میں سے بھی تیل نکالنے کے لئے اس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل پٹرول کی طرح کا ہوتا ہے اس کیمیکل کا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ اس کچرے میں موجود ہر طرح کے تیل دار اجزاء کو اپنے اندر حل کر کے ایک محلول سا بنا لیتا ہے۔ اس کے بعد اس محلول کی صفائی وغیرہ کر کے کیمیکل کو الگ کر لیا جاتا ہے اور باقی بچنے والا تیل ، زیتون کا پومس آئل کہلاتا ہے۔
دراصل یہی وہ تیل ہے جسے مالش وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پومس آئل کو اگر مالش وغیرہ کی بجائے کھانے کے لئے استعمال کیا جائے تو اس سے آپ وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتے جس کے لئے عام طور پر زیتون کا تیل کھایا جاتا ہے۔
اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو زیتون کے تیل کے ہر ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کونسا آئل ہے یعنی ایکسٹرا ورجن آئل ہے، ورجن آئل ہے یا کہ پومس آئل ہے۔ ان تینوں اقسام کے تیل کی قیمتوں میں بھی زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
لہذا اگرآپ زیتون کا تیل کھانے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ ایکسٹرا ورجن یا کم از کم ورجن آئل میں سے ہی کسی ایک کا انتخاب کریں۔
یہ بات بھی یاد رکھنے والی ہے کہ زیتون کا تیل ذیادہ گرم کرنے پر اپنی تمام تر افادیت اور مفید خواص کھودیتا ہے۔ جو لوگ زیتون کے تیل میں کھانا اس لئے بناتے ہیں کہ اس سے فائدہ ہوگا تو وہ بہت بڑی غلطی کرتے ہیں۔ جبکہ زیتون کا تیل کچا استعمال کرنا چاہئے جیسے کہ سلاد کے ساتھ یا مناسب مقدار میں کچا تیل پینے سے بھی بے شمار فوائد ملتے ہیں۔
Lead Urdu