آنکھوں کی بینائی بہتر رکھنے کے لیے 9 غذائیں

 آنکھوں کی بینائی بہتر رکھنے کے لیے 9

غذائیں


آنکھوں کے حوالے سے ہم اکثر جن علامات سے دوچار ہوتے ہیں ان میں آنکھوں کا لال ہونا، آنکھوں میں خشکی اور خارش وغیرہ کا ہونا شامل ہے۔ بالخصوص بڑھتی عمر کے اضافے کے ساتھ آنکھوں کی کمزوری میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔

اگر آپ اپنی نظر کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی مختلف نو غذاؤں کا استعمال ضرور کریں

1– کیوی فروٹ

کیوی وٹامن"C" سے سب سے زیادہ بھرپور پھلوں میں سے ہے۔ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے اور بینائی کو بہتر بناتا ہے۔

2 – موسمی

یہ وٹامن"C" بھرپور ہوتی ہے۔ موسمی نظر کے لیے بہترین پھل ہے اور بڑھتی ہوئی عمر میں نظر کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔

3 – گاجر کا جُوس

گاجر کیروٹین اور وٹامن "A" سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ نظر کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہترین مانی جاتی ہے۔

4 – ہلدی

ہلدی بہترین غذائی عناصر میں سے ہے جو وٹامن "A" ،"B" اورE" " سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو آنکھ کے قدرتی عدسے کو دھندلا ہونے سے بچاتے ہیں۔

Lead Urdu

5 – ٹماٹر

یہ بھی وٹامن"C" سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی لیے آنکھوں کی صحت کے لئے کسی حد تک فائدہ مند ہے۔

Lead Urdu

6 – زیتون کا تیل

یہ مخلتف وٹامنوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

7 – مگر ناشپاتی (ایووکاڈو)

یہ ان بہترین پھلوں میں سے ہے جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔

8 – خشک میوہ جات

تمام میوہ جات بالخصوص بادام ، مونگ پھلی اور بندق (ہیزل کا مغز) میں وٹامن"E" سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

Lead Urdu

9 _ امرود

امرود آنکھوں کے خلیوں کی حفاظت کرتا ہے اور بینائ کی خرابی کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔امرود میں فولک ایسڈ ہوتا ہے۔جو حاملہ خواتین کے لئیے مفید ہے۔امرود ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے۔

Lead Urdu