آنکھوں کی کشش اور خوبصورتی برقرار کیسے رکھیں

آنکھوں کی کشش اور خوبصورتی برقرار کیسے رکھیں


آنکھوں کی کشش اور خوبصورتی برقرار کیسے رکھیں

چہرے اور جسم کے حسن کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے اچھی صحت نہایت ضروری ہےبچپن سے بڑھاپے تک ہماری آنکھوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کے لیے محض بناو سنگھار ہی کافی نہیں کتنی ہی خواتین آنکھوں کی صحت کا خیال بالکل نہیں رکھتیں آنکھیں قدرت کا وہ عطیہ ہے جس سے ہم دنیا کے باکمال جلووں کو دیکھ سکتے ہیں اگر ان میں کسی قسم کی خرابی پیدا ہو جائے تو ہماری بصارت میں کمی یا اس سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے
Lead urdu
آنکھوں کی حفاظت
بصارت قائم رکھنے اور آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے لیے چند گھریلو یا دیسی نسخے درج ذیل ہیں
کھیرے کے اوپر والا کڑوا حصہ کاٹ کر باقی کھیرے کا چھلکا اتاریں اس کا گودا کچل کر باریک کر لیں اور اس گودے کو دو چھوٹے کپڑوں میں علیحدہ علیحدہ پوٹلی بنا کر ان کو آنکھوں پر رکھ کر آنکھیں بند کر کے پندرہ منٹ تک سکون سے لیٹی رہیں اس کے بعد پوٹلیاں ہٹا کر آنکھیں کھول کر قدرے جھپکائیں اس عمل سے انشاء اللہ آنکھوں کو بیحد سکون ملے گا۔
Lead urdu

کالے سیاہ حلقوں کے لیے
فریش گاجر کدو کش کر کے انڈے کی زردی اس میں ملا کر آنکھوں کے اطراف میں آہستہ آہستہ مالش کریں مالش باہر سے اندر کی جانب کریں اگر حلقے زیادہ گہرے ہوں تو یہ عمل دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ کریں اس کے علاوہ دودھ کی بالائی لے کر اس میں روغن بادام ملا کر اوپر والے طریقے سے دن میں 2 بار مالش کریں
Lead urdu
اپنی آنکھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ایک برتن میں ٹھنڈا پانی لیں اس میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر آنکھوں کو اس پانی سے دھوئیں،
مہینے میں ایک مرتبہ تازہ مچھلی ضرور استعمال کریں مچھلی ہمارے دماغ اور آنکھوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

Lead Urdu