سراب کے پیچھے بھاگنے والی لڑکی

 


یہ تحریر ہر اُس لڑکی کے لیے ہے جو سراب کے پیچھے بھاگ رہی ہے.

زونیشہ کل خالہ آئیں تھیں تمہاری 

وہ تو ہر تیسرے دن آتی ہیں امی اس میں نیا کیا ہے 

زونی وہ عون کے لیے تمہارا رشتہ چاہتی ہیں 

امی فوری انکار کر دیتیں جانتی بھی ہیں کتنا کماتا ہے وہ اپنے گھر کا خرچ تو اٹھا نہیں سکتا میرے خرچے کہاں سے پورے کرے گا 

زونی تانیہ کہہ رہی تھی اس نے کہیں اور اپلائ کیا ہے جلد ہی بہت اچھی جاب مل جائے گی

امی اگر مفروضوں پر زندگی گزرتی ہوتی تو سب خوشحال ہوتے مجھے ایسے کسی شخص سے شادی نہیں کرنا ہے جس کے ساتھ پوری زندگی دو جمع دو کرتے گزرے

جیسے تمہاری مرضی ورنہ عون بہت اچھا ہے ہر لحاظ سے بس 

نوکری .....

امی یہ نوکری ہی تو پیسے کا زریعہ ہوتی ہے اور اس کے پاس وہی چھوٹی سی نوکری ہے اور مجھے یقین ہے وہ پوری زندگی یہ نہ سہی ایسی ہی نوکری کرے گا آپ انکار کریں خالہ کو

اچھا دیکھتی ہوں پھر جو رشتہ خالہ شکورًا بتا رہی تھیں وہ دیکھ لوں 

دیکھ لیں امی بس یہ یاد رہے مجھے سسک سسک کے زندگی نہیں گزارنا ہے

السلام علیکم.! خالہ پھر کب چلنا ہے لڑکی دیکھنے 

ہاں زرینہ تمہاری طرف ہی آ رہی تھی میں آج شام کو چلیں گے 

اچھا خالہ پھر شام کو ملتے ہیں 

کس سے باتیں ہو رہی ہیں امی 

خالہ شکورًا سے آج شام کو جائیں گے لڑکی دیکھنے

امی جتنی لڑکیاں آپ ریجیکٹ کر چکی ہیں لگتا ہے میں کنوارہ مروں گا 

چل ہٹ شریر سب دیکھنا پڑتا ہے صرف لڑکی سے رشتہ تھوڑی کرنا ہوتا ہے 

امی مگر یہ بات بتا دیجیے گا میں لڑکی سے منگنی سے پہلے ایک بار ملوں گا 

کہہ دیا ہے خالہ کو کر لی ہے بات لڑکی کی امی سے انہیں اعتراض نہیں ہے 

پھر تو اچھی بات ہے

زونیشہ جلدی تیار ہو جاؤ مہمان آنے والے ہیں 

بس امی میں جا ہی رہی ہوں آپ بیکری کا سامان منگوا لیں 

فوڈ پانڈا پر آرڈر کر دیا ہے پہنچا دیں گے وقت پر 

یہ ٹھیک ہے 

خالہ کو فون کر کہ پوچھ لوں کب تک آنا ہے

ہیلو خالہ کب تک پہنچیں گے آپ لوگ

بس بیٹا رستے میں ہیں 

جی ٹھیک ہے

زونی جلدی کرو وہ لوگ راستے میں ہیں

خالہ اور کتنی دور ہے 

بس بی بی پہنچنے والے ہیں جی خوش ہو جائے گا تمہارا یہ بڑا گھر ہے اور لڑکی ما شا اللہ چاند کا ٹکڑا ہے فیملی بھی چھوٹی سی ہے دو بھائی ایک بہن ہاتھ کا چھالہ بنا کر رکھا ہوا ہے بیٹی کو خوب دیں گے 

اللہ کرے جیسا بتا رہی ہو ایسا ہی ہو

لو پہنچ گئے ثانیہ اے ثانیہ کہاں ہو

السلام علیکم ! خالہ آئیے السلام علیکم کیسی ہیں آپ 

وعلیکم السلام جلدی سے پہلے پانی پلاؤ

آپ بیٹھیے تو منگواتی ہوں 

لڑکے کتنا کہا ہمارے ساتھ چلو یا ہمیں چھوڑ ہی آؤ کہنے لگا نہیں برا لگے گا ایسے آپ خود جائیں اور ہمیں رکشے کے دھکے کھانا پڑے

ایسا ہی کرتے ہیں لڑکے اب آپ آرام سے بیٹھیں 

ذونیشہ بیٹا کولڈرنک لاؤ جلدی سے

جی امی 

السلام علیکم ! یہ لیجیے 

ما شا اللہ بیٹا ہاں آئیں میرے پاس یہاں بیٹھیں 

بیٹھ جاؤ اب تو ساری زندگی تم ساس بہو نے ساتھ بیٹھنا ہے

بیٹھ جاؤ زونی

جی بیٹا کیا کرتی ہو آپ 

آنٹی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں جاب کرتی ہوں 

ماشااللہ اور کیا شوق ہیں 

بس بہن پڑھتی رہی پھر جاب کا شوق ہوا جاب شروع کر دی ہے ماشاللہ زہین ہے جلدی سیکھ لیتی ہے گھرداری بھی سیکھ لے گی منگنی کے بعد

یہ تو ہے آجکل پڑھائیاں ہی اتنی مشکل ہو گئی ہیں بچیوں کو کہاں وقت ملتا ہے 

جی خالہ مگر زونیشہ کو تو آپ جا نتی ہو بچپن سے ہر کام شوق سے کرتی ہے 

یہ تو ہے زونیشہ جیسی بچی نصیب والوں کے گھر جاتی ہے

بہن اگر برا نہ لگے تو کیا زونیشہ اور یلدرم ایک دوسرے سے فون پر بات کر سکتے ہیں 

جی جی بہن کیوں نہیں آج کل کہاں وہ پرانے زمانے رہ گئے جب بچے ماں باپ کی رضا پر سر جھکاتے تھے 

یہ تو ہے بیٹا اپنا نمبر دے دیں مجھے

شکریہ بہن ہمیں بچی بہت پسند آئی ہے ان شا اللہ آگے بھی بہتر ہوگا جلد ہی آئیں گے

ان شا اللہ

اچھا بنو اب ہم چلتے ہیں پھر آئیں گے

اللہ حافظ خالہ اور یہ کرایہ رکشے کا لاؤ دو اب مجھے آگے بھی جانا ہے ایک دو اور رشتے ہیں دیکھ کہ آتی ہوں اگر یہاں بات نہ بنی تو پھر وہاں دیکھ لینا 

اچھا خالہ 

یہ لو یلدرم لڑکی کا نمبر بیٹا لڑکی تو مجھے بہت پسند آئی ہے 

دیکھ لیں گے آپ کی پسند کو بھی ابھی 

یلدرم مار کھاؤ گے 

ماں بھوک اتنی لگی ہے مار بھی کھا لوں گا 

اسی لیے لا رہی ہوں پکا کر کھلانے والی اب مجھ سے نہیں ہوتیں تمہاری خدمتیں 

میری پیاری امی اب آپ کے آرام کے دن آئیں گے ان شا اللہ 

بہت کام کر لیا آپ نے 

بس بس اب اتنی بھی گئی گزری نہیں ہو گئی کام کر سکتی ہوں ابھی میں بس اللہ تمہیں خوش رکھے اور مجھے تمہاری خوشیاں دکھائے

واہ امی میری آڑ میں اپنی لمبی عمر مانگ رہی ہیں 

سدھر جاؤ لڑکے ورنہ اس عمر میں مار کھاؤ گے

پھر کھانا یاد دلادیا اب تو دے دیں خود تو کھا آئی ہیں مزے مزے کی چیزیں...

ہیلو جی کون 

میں یلدرم آپ زونیشہ

جی کیسے ہیں آپ 

میں ٹھیک اگر فری ہیں تو کیا ویڈیو کال کر سکتا ہوں 

جی بس فری ہی ہوں 

اوکے 

السلام علیکم ! کیسی ہیں آپ کہنا تو غلط ہوگا ماشا اللہ بہت خوبصورت ہیں آپ کہنا چاہیے

ہاہاہا شکریہ آپ بھی کم نہیں ہیں 

چلیں یہ تو طے ہو گیا کہ ہم دونوں کی جوڑی خوب جچے گی

ان شا اللہ 

کیا کرتی ہیں آپ جاب کے علاوہ

ابھی تو کچھ بھی نہیں کرتی بس پڑھائی کے بعد ڈائریکٹ جا  شروع کر دی 

ہوں اور کیا کیا شوق ہیں آپ کے 

وہی عام سے جو عموماً لڑکیوں کے ہوتے ہیں 

اب مجھے کیا پتہ لڑکیوں کے کیا شوق ہوتے ہیں یہ تو آپ اپنی خوبصورت آواز میں بتائیں 

ہوں ابھی تک تو شاپنگ , پارلر , گھومنا پھرنا ہے 

یہ سب تو شادی سے پہلے سب لڑکیوں کے شوق ہوتے ہیں پھر شادی کے بعد سب شوق ختم بیچاریاں اور ذمےداریوں میں الجھ جاتی ہیں 

اچھا یہ بتائیں ذونیشہ میں کیسا لگا آپ کو آخر میری امی بھی پوچھیں گی کہ لڑکی نے کیا کہا 

آپ بھی ماشااللہ اچھے ہیں 

اچھا یار پھر بات ہوتی ہے مائنڈ مت کرنا کیونکہ میں آفس میں ہوں 

اوکے کوئی بات نہیں پھر شام میں بات ہوتی ہے

اوکے بائے

ہو ئی بات زونیشہ سے تمہاری

جی امی ہوگئی واقعی لڑکی تو کمال چنی ہے آپ نے داد دینا ہوگی آپ کے ذوق کی 

بس اب جلدی سے منگنی کی تاریخ طے کر لیتے ہیں 

جیسے آپ کو مناسب لگے

آج مجھے جانا ہے لڑکے والوں کی طرف لڑکا اور گھر بار تو دیکھا ہوا ہے تمہارے ابو نے بس فارمیلٹی تو پوری کرنا ہے نہ 

جی امی میں زرا بازار جا رہی ہوں شام تک واپسی ہوگی

شام تک کیوں 

امی شاپنگ کے بعد ہم دوستوں نے آئیس کریم کھانے کا بھی پروگرام بنایا ہے 

کر لو بیٹا جتنے عیش کرنے ہیں ایسے عیش صرف ماں باپ کرواتے ہیں پھر شوہر تو اپنی مرضی سے لے جاتے ہیں 

امی یلدرم ایسے نہیں ہیں 

تمہیں کیسے پتہ چل گیا 

امی اتنے بڑے آفس میں ہیں ہر طرح کے لوگوں سے ملتے ہیں تو آجکل کی ڈیمانڈ بھی پتہ ہوگی 

اللہ کرے ایسا ہی ہو ,,,,

بیٹا لڑکی کی ماں آرہی ہے اب اس کے سامنے نہ شروع ہو جانا

امی میں کیا مسخرہ ہو جو شروع ہو جاتا ہوں آپ ماں ہیں تو اس لیے آپ کا دل بہلاتا ہوں 

مجھے لگتا ہے وہ لوگ آگئے

السلام علیکم ! خالہ کیسی ہیں اور آپ بہن ہم ٹھیک ہیں تم سناؤ میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں 

اب تعارف تو کروا دو بچوں کا 

جی جی کیوں نہیں 

یہ یلدرم ہے اپنا بزنس چلا رہا ہے امپورٹ ایکسپورٹ کا 

اور یہ آپ کا بیٹا ہوگا 

جی ماشااللہ یہ میرا چھوٹا بیٹا زین ہے بڑا مصروف تھا اس لیے وہ نہیں آسکا 

بیٹا باتیں کرو آپ دونوں آپس میں اور ہم بزرگ آپس میں کرتے ہیں

امی اور بھائی آئے ہیں آپ کی طرف ایسے ہی مطمئن کر دینا جیسے مجھے کیا ہے

مائی ڈیر فکر کیوں کرتی ہو مسئلہ تو لڑکی کو امپریس کرنا ہوتا ہے باقی سب تو آرام سے ہو جاتے ہیں

اچھا بڑا تجربہ ہے 

ہاہاہا تجربہ نہیں ہیں یار بس تم جب سے ملی ہو مجھے لگ رہا ہے کہ اب سب آسان ہے

شاید آپ بزی ہیں یلدرم بھائی

اوہ نہیں وہ آفس کے کچھ میلز ہیں وہ ہی کر رہا تھا 

اوہ پھر تو سوری 

کوئی بات نہیں ہو جاتا ہے

یار سالے صاحب مائنڈ کر گئے ہیں بعد میں بات کرتا ہوں 

ماشا اللہ بہن ہمیں بھی یلدرم بیٹا بہت پسند  آئے ہیں اللہ دونوں کے نصیب اچھے کریں 

بس تو پھر کیا سوچنا یہ اس جمعے کو منگنی رکھ لو 

خالہ آپ تو ہتھیلی پر سرسوں جما رہی ہیں کچھ تیاری بھی تو کرنا ہے

تیاری کیسی سب بنا بنایا مل جاتا ہے ایک دن میں 

یہ تو ہے مگر پھر بھی مہمانوں کو بلانا ہوگا 

چلو پھر اتوار کی رکھ لو 

یہ ٹھیک رہے گا 

چلو پھر ہمیں اجازت دو گھر جا کر ہم بھی خوشخبری سنائیں 

جی جی کیوں نہیں 

پھر ملتے ہیں اتوار کو اللہ حافظ

اللہ  حافظ

چلیں جی پار لگ گئی ہماری نیا 

کیا اوکے کر دیا امی نے بھی

اوکے کیا منگنی کہ تاریخ بھی طے ہو گئی ہے یار

انگوٹھی میری پسند سے لیں گے نہ آپ 

وہ تو امی کے پاس پہلے سے ہے مگر نئی لے دوں گا کل آفس کے بعد چلنا ساتھ

اوکے ٹھیک ہے 

اچھا کیا ساتھ ہی منگنی کا کہہ آئیں اچھے لوگ ہیں زونیشہ کے ابو تو نہایت ہی شریف انسان ہیں جی سارا گھر ہی سلجھا ہوا ہے ہمارے بیٹے کی تو قسمت چمک گئی بے شک

کیوں صاحبزادے خوش تو ہو 

ابو جی اب پوچھنے کا کیا فائدہ اب کیا میں امی کی ناک کٹواؤں گا انکار کر کہ مشرقی لڑکا ہوں یہ ہی کہہ سکتا ہوں جو آپ کو مناسب لگے

واہ بیٹے واہ چت بھی میری اور پٹ بھی

یہ زمانہ ہے ابو جی 

ہیلو فری ہو 

ہاں جی 

تم سے بات کرنے کو دل کر رہا تھا پتہ نہیں کیا جادو کر دیا ہے تم  نے مجھ پر دل تمہاری طرف ہی کھینچا جاتا ہے

ہاہاہا ابھی سے یہ حال ہے آپ کا آگے کیا ہوگا ابھی تو منگنی دو سال چلے گی

دو سال کیوں 

کیونکہ میں ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی میں نے ابھی جاب سٹارٹ کی ہے 

تو کیا ہوا شادی ضروری ہے تم اب یہ جاب والی بات بیچ میں مت لاؤ یہ بتاؤ منگنی کے کپڑے کیسے لینا ہیں 

یہ تو کل جا کر دیکھیں گے میں تو برانڈز کے کپڑے ہی لیتی ہوں شادی والے ابھی تک لیے نہیں 


وہ بھی لے لو گی مجھے تو ویسے بھی لڑکیاں چمک دمک والے کپڑوں میں اچھی لگتی ہیں 

توبہ کریں ڈیسنٹ سے کپڑے ہونا چاہیں یہ نہ ہو دلہن دلہن کم اور شادی کا ٹینٹ زیادہ لگتی ہو 

ایسی بات نہیں یہ ہی تو مشرق کا حسن ہے 

تیار رہو تم بس تمہارے ان خوبصورت ہاتھوں میں اپنے نام کی مہندی لگوانے والا ہوں 

کیا کہہ رہی ہو یہ تم ثانیہ 

یہ ہی کہ زونیشہ کی بات پکی کر دی ہے اس کے ابو کے دوست کا بیٹا ہے 

مگر میں نے بھی تو عون کے لیے بات کی تھی تم سے 

دیکھو تانیہ تم میری بہن ہو میں تم کو فیور بھی کرتی اگر مجھے پتہ ہوتا تب  اس کے ابو نے ہمیں کچھ کہنے کا موقعہ ہی نہیں دیا بس فیصلہ سنا دیا کہ اتوار کو منگنی ہے 

چلو جیسے اللہ کی رضا 

یہ ہی کہہ رہی ہوں سب اللہ کی رضا ہے اب منہ بنا کر مت بیٹھ جانا بچوں کو بھی ساتھ لانا 

ماشااللہ بہت اچھی فیملی ہے اور لڑکا بھی بہت ہی ڈیسنٹ ہے

اللہ مبارک کریں

آمین اچھا اب چلتی ہوں بہت کام کرنے ہیں

میں باہر انتظار کر رہا ہوں آجاؤ جلدی

اوکے کمنگ

جلدی کرو یار 

چلیے اب 

تم خوبصورت ہو یا میک اپ کا کمال ہے

آپ کو کیا لگتا ہے

خوبصورت ہو 

چونا لگا رہے ہیں 

نہیں مکھن

ہاہاہا بات تو ایک ہی ہے نہ 

ایک نہیں ہے چونا زبان کاٹ دیتا ہے جبکہ مکھن سے تو زبان نرم ہوتی ہے

کتنی باتیں بناتے ہیں آپ 

امی بھی یہ ہی کہتی ہیں چلو اتروآگئی منزل

جو دل چاہتا ہے لے لو 

واہ شکریہ

آپ تو بہت اچھے ہیں

تم بھی تو اچھی ہو

یہ تو ہے 

یلدرم کہاں ہو بیٹا 

امی زونیشہ کے ساتھ ہوں کیوں خیر ہے

ہاں خیر ہی ہے بس کافی دیر ہو گئی تھی نہ میں نے سوچا پوچھ لوں اب تو آفس ٹائم ختم ہوئے کافی وقت گزر گیا چلو کرو تم انجوائے

شکریہ امی 

آنٹی تھیں

ہوں اتنی چیک رکھتی ہیں وہ آپ پر بچوں کی طرح

ہاں وہ بہت خیال رکھتی ہیں میرا بڑے دونوں بیٹے تو ان کے دبئی ہیں اس لیے ان کے بدلے کا بھی مجھے ہی کرتی ہیں 

ہوں 

کیا ہوا 

کچھ نہیں وہ بس میری امی ایسے نہیں کرتیں نہ ہم سب ہی جاب کرتے ہیں اس لیے جب فری ہوتے ہیں گھر چلے جاتے ہیں 

یہ بھی ٹھیک ہے

آپ خود آئیں گے منگنی پر تو انگوٹھی بھی خود ہی پہنائیے گا

بہتر بیگم صاحبہ جیسے آپ کا حکم 

کتنی آناً فاناً سب ہو گیا نہ جھٹ پٹ رشتہ آیا اور منگنی بھی ہو گئی 

یہ تو ہے 

اب جلدی جلدی سب کچھ سیکھ لو 

کیا مطلب کیا سیکھ لوں

بھئی کھانا بنانا, کپڑے دھونا , برتن مانجھنا 

اچھا جی میں کوئی ماسی ہوں کیا جو یہ سب کروں گی

سب لڑکیوں کو کرنا پڑتا ہے شادی کے بعد یہ سب 

وہ لڑکیاں جاب تھوڑی کرتی ہیں 

تو تم کونسا جاب کرو گی

کیوں میں جاب کیوں نہیں کروں گی 

یار میرا اچھا بزنس ہے پھر کیا ضرورت ہے کسی کی ماتحتی میں کام کرنے کی

جاب میرا شوق ہے 

تو شادی سے پہلے پورا کر لو شادی کے بعد سارا ٹائم میرے لیے ہوگا

آپ ایسے نہ کریں جاب کرتا ہے انسان تو اپنی ضرورتیں خود پوری کر لیتا ہے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا 

یار شوہر کسی نہیں ہوتا اور جو شوہر کا ہوتا ہے وہ سب بیوی کا ہی تو ہوتا ہے 

چھوڑو تم تو ابھی سے بیویوں کی طرح بحث کرنے لگی ہو 

یہ بتاؤ کل چلو گی میرے ساتھ 

سوچوں گی 

سوچنا نہیں ہے بس چلنا ہے میں میسج کر دوں گا پہلے سے سب سمیٹ کر رکھنا انتظار نہ کروانا اوکے

اوکے جناب!!!

امی آپ کیوں پریشان ہیں 

عون میرے بچے میں تم سے شرمندہ ہوں ایک ہی خواہش کی تم نے اور میں وہ بھی پورا نہ کر سکی

امی آپ کیوں پریشان ہو رہی ہیں ہر کام میں اللہ کی بہتری ہوتی ہے 

یہ تو ہے مگر میرے دل سے یہ بات نہیں جاتی کیسے ثانیہ نے مجھے دھوکہ دیا ہے

امی کوئی دھوکہ نہیں دیا انہوں نے اپنے بچوں کے لیے اچھے خواب دیکھنا سب کا حق ہے آپ بھی اب میرے لیے کوئی اچھی سی لڑکی ڈھونڈ لیں ۔۔۔

سوچ رہی ہوں فروا کے لیے بات کر لوں کبیر سے تم کیا کہتے ہو

جیسے آپ کو بہتر لگے امی بس آپ خوش رہیں 

اچھا ابا جی 

یہ سوٹ یہاں سے نہیں لینا ہے مجھے

پھر کہاں سے لینا ہے

زونیا انوار کی کلیکشن آگئی ہے وہاں چلیں

اوکے چلو جہاں سے دل چاہتا ہے وہیں سے لے لو 

ہوں میں وہیں سے لیتی ہوں مجھے تو برانڈ کے کپڑے جوتے پسند ہیں 

یہ بھائی پیک کر دیں 

کیا پرائس ہے اسکی 

جی سر..........

اوہ مائی گاڈ ایک سوٹ کی اتنی قیمت کیا کہہ رہے ہو بھائی 

سر یہ برانڈ کا سوٹ ہے 

بےشک میری امی بھی برانڈ کے کپڑے لیتی ہیں مگر  یہ تو بہت ہائی لیول ہے 

یلدرم چلیں ہم پھر آجائیں گے

نہیں یار بات تو کرنے دو 

یہ فکسڈ پرائس ہوتے ہیں اس میں کیا بات کریں گے چلیں 

ذونیشہ بات تو سنو یار سوٹ تو لے لو 

نہیں رہنے دیں 

ذونیشہ یار مان جاؤ نہ میں تو ایز یوزال بات کر رہا تھا 

اچھا اب موڈ ٹھیک کرو آئیس کریم کھلاتا ہوں،،،،،

امی زونیشہ کو یلدرم بھائی کے ساتھ دیکھا تھامیرے دوست نے مارکیٹ میں 

ہاں شاپنگ پر گئی ہوگی

امی مگر ابھی صرف منگنی ہوئی ہے یہ ٹھیک نہیں ہے

بیٹا پتہ نہیں کس دور کی بات کر رہے ہو تم آجکل تو لڑکیاں ایسے ہی جاتی ہیں 

امی پھر بھی تھوڑی احتیاط کر لیں یا پھر شادی جلدی کریں

تمہیں کیا مسئلہ ہے

میرے دوست نے مجھے کال کر کہ بتایا کہ تمہاری بہن کسی لڑکے کے ساتھ گھوم رہی ہے 

مجھے بہت شرمندگی ہوئی یہ بتاتے ہوئے کہ وہ لڑکا اس کا منگیتر ہے

ہاں تو منگیتر کے ساتھ پھر رہی تھی کسی نامحرم کے ساتھ تو نہیں

امی منگیتر بھی نا محرم ہوتا ہے

اچھا بھئی ہم سے تو بحث نہیں ہوتی ۔۔۔

ہیلو موڈ ٹھیک ہوگیا ہے

آپ نے آج کتنی بےعزتی کروائی میری کوئی اتنی بڑی جگہ پر کھڑے ہوکر ایسے بات کرتا ہے

اچھا سوری نہ

ایک شرط پر

کیا 

.میں شادی کے بعد بھی جاب کروں گی

یہ ممکن نہیں ہے

کیوں ممکن نہیں ہے 

کیونکہ مجھے پسند نہیں ہے جب میں اچھا کماتا ہوں سارے خرچے اٹھا سکتا ہوں تو پھر تم سے جاب کیوں کرواؤں گا

مگر جاب میرا شوق ہے اور پھر مجھے اپنی ضروریات کو بھی تو پورا کرنا ہوگا

میں جو ہوں پورا کرنے کے لیے 

شادی کے بعد بس آپ نوکرانی کا بندوبست کر دیجیے گا

وہ کیوں 

کیونکہ مجھے گھر کا کام نہیں آتا 

کوئی بات نہیں امی سیکھا دیں گی

مگر میں کام نہیں کرسکتی ایک بار ہی امی نے آٹا گوندھوایا تھا اور میرا نیل ٹوٹ گیا تھا میں بڑاروئی تھی اس کے بعد امی نے کبھی کام نہیں کروایا

یار مگر عورت کا کام ہی اپنے گھر کو سنوارنا ہے اور مرد کا کام کمانا ہے یہ ہی خوشحال گھرانہ ہوتا ہے

مگر میرے ہاتھ خراب ہو جائیں گے اتنی محنت سے تو ان کی خوبصورتی کو مین ٹین رکھا ہوا ہے 

ہاتھ فریم تھوڑی کروانا ہیں یہ کام کرنے کے بعد اور خوبصورت ہو جائیں گے

آپ سے تو بات کرنا فضول ہے

زونیشہ بات تو سنو 

کیا سنوں آپ میری کوئی بات تو مانتے نہیں ہیں

کمال ہے کال ڈراپ کر دی 

کیا ہوا یلدرم پریشان ہو کچھ 

نہیں امی بس کام کا برڈن ہے

بیٹا ماں سے جھوٹ بول رہے ہو کیا جانتی نہیں میں کام کو کبھی تم نے سر پر سوار نہیں کیا 

امی وہ زونیشہ شادی کے بعد بھی جاب کرنا چاہتی ہے

تو کیا ہوا بیٹا کرنے دینا 

مگر امی جب میں خرچ اٹھا سکتا ہوں تو پھر کیوں وہ آفسوں کے دھکے کھائے

بیٹا شادی سے پہلے کے شوق ہیں بعد میں خود ہی چھوڑ دے گی

امی اس نے یہ شرط رکھی ہے کیونکہ اسے برانڈڈ کپڑے ,جوتے ,گھومنا پھرنا سب اچھا لگتا ہے امی کام کاج سے اس کے ہاتھ خراب ہو جائیں گے کچن میں جانے سے سکن 

اچھا پریشان نہ ہو میں بات کرتی ہوں اس کی امی سے

ہوں ....,

آج یلدرم کی امی کی کال آئی تھی کیا کیا کہتی ہو تم اسے جاب کرو گی 

امی تو اس میں غلط کیا ہے

غلط یہ ہے کہ وہ افورڈ کر سکتا ہے جب تمہارے خرچے پھر تم کیوں اس سے بحث کرتی ہو

ہاں تو کیا اس کے گھر ماسی بن کر جاؤں 

ہر عورت یہ ہی کام کرتی ہے تم کونسا انوکھا کرو گی

امی مجھے شوق ہے جاب کا اور اس سے میں اپنی تمام ضرورتوں کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتی

شاباش ہے باپ بھائی اب کسی ہو گئے زونیشہ عقل کو ہاتھ مارو 

پوچھو ان عورتوں سے جو مجبوری میں گھر سے کمانے نکلتی ہیں کتنی حسرت ہوتی ہے ان کی آنکھوں میں پرسکون زندگی کے لیے 

امی میں کوئی بحث نہیں کر رہی

ٹھیک ہے سوری کرو یلدرم سے ابھی کال کر کہ 

ہیلو 

ہیلو کیسے ہیں آپ 

تم کیسی ہو میں بھی  ٹھیک ہوں یہ بتائیں امی کو شکایت آپ نے لگائی ہے یا آپ کی امی نے

امی نے بات کی ہوگی تو کیا ہو گئی تسلی جناب کی

مجھے یہ امید نہیں تھی اتنے ہلکے پیٹ کے ہوں گے آپ ماں کی گود میں بیٹھ کر میری شکایتیں لگائیں گے

یہ کس لہجے میں بات کر رہی ہو 

جس لہجے کو آپ ڈیزرو کرتے ہیں 

کیا بکواس ہے میں چاہوں تو ابھی منگنی ختم کر سکتا ہوں

تو کر دیں میں کونسا اسے اب رکھنا چاہتی ہوں اتنی نیچ زہنیت والے شخص سے شادی کر کہ مجھے اپنی زندگی برباد نہیں کرنا

سوچ لو 

سوچ لیا ہے اپنی انگوٹھی لے جائیے گا 

اور کوئی حساب 

کوئی حساب نہیں مجھے بلاک کر دیجیے بس 

اوکے ایز یو وش

امی آپ تو کہہ رہی تھیں سمجھا دیا ہے اس کی امی نے یہ دیکھیں اس نے تو کہا ہے اپنی انگوٹھی لے جائیں 

توبہ توبہ کیسی لڑکی ہے چلو میرے ساتھ ابھی چلتے ہیں باپ کو بھی تو پتہ چلے کہ یہ ماں بیٹی کیا چکر چلا رہی ہیں 

ہیلو خالہ ہاں جی میں یلدرم کے سسرال جا رہی ہوں آپ وہاں پہنچو 

خیر تو ہے نہ زرینہ اتنی اتاؤلی کیوں ہو رہی ہو

خالہ وہاں آجائیں پتہ چل جائے گا

السلام علیکم ,! خالد آپ گھر آجائیں زونیشہ کے گھر جانا ہے

کیوں بات کر تو لی تھی تم نے اس کی امی سے

کر لی تھی مگر اس لڑکی نے یلدرم کو کہا ہے وہ اتنی نیچ زہنیت والے مرد کے ساتھ شادی نہیں کرے گی اوکے تم انتظار کرو آکربات کرتے ہیں میں آتا ہوں

جی اچھا 

آرہے ہیں ابو تمہارے

خالہ آپ اس وقت خیریت

ہاں میری طرف تو خیریت ہے زرینہ کی کال آئی تھی کہ تمہارے گھر پہنچوں

اچھا اس نے کیوں کہا ایسا میں کال کر کہ پوچھتی ہوں 

اب تو وہ آنے والی ہوگی آمنے سامنے ہی بات کرتے ہیں 

جی اچھا خالہ

مجھے لگتا ہے آگئی ہیں میں دیکھتی ہو 


السلام علیکم بہن آنے کی اطلاع بھی نہیں یلدرم بیٹابھی ساتھ آئے ہیں پلیز بھائی صاحب بیٹھیے میں زونیشہ کے ابو کو بلاتی ہوں 

جی جی بلا لیں بوا بھی بس آنے ہی والی ہیں 

جی بتایا ہے انہوں نے 

جی آگئے ہیں آپ بھی آجائیں 

وہ کالونی میں دوست سے ملنے گئے ہیں آپ یہ لیجیے نہ

لے لیں گے 

زونیشہ کو تو بلا لیں 

ارے ہاں بھول گئی تھی

زونیشہ نیچے آؤ بیٹا دیکھو کون آیا ہے

آنٹی اسے پہلے سے پتہ ہے اسی نے تو بلوایا ہے

کیا مطلب اس نے تو نہیں ہمیں بتایا 

کمال ہے چلیں سرپرائز دینا چاہتی ہوگی

ارے آپ لوگ  ؟ السلام علیکم!!! کیسی ہیں آنٹی 

اللہ کا کرم ہے بیٹا ورنہ لوگ تو نہیں چاہتے کے اچھی رہوں

کیا مطلب 

لو بوا بھی آگئیں اور زونی کے ابو بھی

السلام علیکم بھائی صاحب واہ آج تو ہمارے نصیب کھل گئے آپ اپنے ساتھ ہمارے بیٹے کو بھی لے آئے بیگم جلدی جلدی کھانے کا انتظام کرو 

نہیں بھائی صاحب کھانا ہم اپنے گھر جا کر کھائیں گے 

ہم تو آپ کو یہ کہنے آئے ہیں کہ ہم زونیشہ کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی نہیں کر سکتے

یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ 

چلائیے مت یہ ہمارا نہیں آپ کی بیٹی کا فیصلہ ہے

زونیشہ کا خدا کے لیے چپ ہو جائیں میری معصوم بچی پر اتنا بڑا الزام مت لگائیں جس کی کالک وہ تمام عمر صاف کرنے میں گزار دے

الزام نہیں ہے یہ انکل پوچھیے اپنی بیٹی سے 

زونیشہ سچ بتاؤ کیا ہے

ابو وہ میں .....

ایسے کیا دیکھ رہی ہو تم نے ہی تو کہا تھا منگنی کی انگوٹھی واپس لے جانا وہی تو لینے آیا ہوں 

یقین نہیں ہے آپ کو اپنی بیٹی بہت معصوم لگ رہی ہے یہ دیکھیے

یہ کیا ہے

یہ میں آپ کے نمبر پر بھیج رہا ہوں اس گفتگو کے سکرین شاٹس 

ابو وہ سب تو ...

کیا وہ سب تو تم مجھے اپنی خوبصورتی سے زیر کرنا چاہتیں تھیں بی بی کیونکہ گھر اور گھر کے کام سے انہیں دلچسپی نہیں , یہ جاب کرنا چاہتی ہیں اپنی ناجائزخواہشات کے حصول کے لیے انکل مجھے شادی کرنا ہے گھر میں شو پیس نہیں لے جانا میری امی نے ہمیشہ مجھے گھر کا کھانا کھلایا ہے اور ان محترمہ کے تو ہاتھ خراب ہوجائیں گے چولہے کے سامنے کھڑے ہو نے سے سکن پڑھ لیجیے اپنی بیٹی کے نادر خیالات ایسی لڑکی سے شادی کرنے سے بہتر ہے انسان بقول آپ کی بیٹی کے کسی ماسی سے کر لوں گھر کے کام بھی کرے گی اور زیادہ خرچہ بھی نہیں ہوگا 

یہ لیجیے اپنی انگوٹھی اورسمجھائیے اپنی بیٹی کو خوبصورتی صرف چار دن کے لیے ہے ذہانت بھی انہی کو سوٹ کرتی ہے جو حالات وواقعات پر گہری نظر رکھتے ہوں ورنہ ڈگریاں تو جانے کتنوں کے پاس ہیں 

زونیشہ ۔۔۔ دفع ہو جاؤ میری نظروں کے سامنے سے 

اور آپ لوگوں سے میں معذرت خواہ ہوں 

ہم تو بوا کی باتوں پر یقین کر کہ آئے تھے خیر سمجھائیے گا بچی کو ایسے گھر نہیں بستے چلتے ہیں 

زونیشہ یہ کیا کر دیا کہیں کا نہیں چھوڑا ہمیں 

ابو مجھے معاف کر دیں 

میں تو معاف کر دوں گا مگر زمانہ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گا 

ابو پلیز میں نے تو بس ... 

چپ کر جاؤ زونی ....... 

ابو ابو ...   

ایمبولینس کو کال کرو 

جی جی ... 

کیا ہوا ابو کو کیا ہوا ہے

بیٹا ایمبولینس کو کال کرو...

پلیز بھائی فروا مجھے دے دیں 

تانیہ فروا پہلے بھی تمہاری بیٹی تھی مگر ایسے کیسے میری بیٹی کو تم مانگ سکتی ہو

آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ماموں مگر ایک بات آپ کو بتا دوں میں بہت پریکٹیکل ہوں زونیشہ کے والدین نے جو فیصلہ کیا ٹھیک ہے وہ مجھ جیسا بندہ ڈیزرو نہیں کرتی تھی اسے تو وہی لڑکا ملنا چاہیے تھا جیسا اس کے ساتھ میچ کرتا ہو اس لیے اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں زونی کو بھول نہیں سکتا اور فروا کے ساتھ زہادتی کروں گا تو آپ مجھے سمجھنے میں غلطی کر رہے ہیں 

ہاہاہا عون تم سے زیادہ سمجھدار بندہ ہمارے پورے خاندان میں نہیں ہے اور تم جیسا لڑکا میرا داماد بنے اس سے بڑی خوشنصیبی کیا ہوگی مگر فروا سے پوچھنا بھی ضروری ہے

بے شک بھائی صاحب مگر میں مٹھائی آج ہی کھا کر جاؤں گی

جاؤ خدیجہ فروا سے پوچھ کر آؤ 

جی اچھا 

ثانیہ نے مجھے دھوکا دیا ہے اتنے عرصے تک مجھے آس پر رکھا 

اور وقت پر آنکھیں پھیر لیں کیا ایسی ہوتی ہیں بہنیں

پیاری ماں آپ شکر کیوں نہیں کرتیں اس بات پر کہ آپ کی خواہش آپ کے حق میں بہتر نہیں تھی رب کی رضا میں راضی ہو جائیں 

راضی ہی ہوں مگر بہن بھائی اگر تکلیف پہنچائیں تو بہت درد ہوتا ہے

ماموں امی فلمی باتیں کر رہی ہیں 

ہاہاہا ایک منٹ میں دیکھ کر آتا ہوں ماں بیٹی کیا باتیں کرنے لگ گئیں 

آپ کہاں جا رہے ہیں 

تمہیں دیکھنے ہی آرہا تھا کیا کہا فروا نے

وہ کیا کہتی یہ ہی کے جو آپ کی مرضی 

ایک منٹ مامی میں بات کر سکتا ہوں پہلے کیا

ہوں .....

زونیشہ اگر ابو کو کچھ ہو گیا تو سمجھنا تم ہمارے لیے مرگئیں 

مر تو اب بھی گئی ہو مگر مجبوری

زونیشہ تم گھر چلی جاؤ 

جاؤ چھوڑ کر آؤ اسے 

جی امی 

چلو تم ....

آئے ہائے کیا ہو گیا بھائی صاحب کو میں تو اچھا خاصا چھوڑ کر گئی تھی بھئی سچ ہے اللہ ایسی اولاد بھی کسی کو نہ دے جو سب کے سامنے ذلیل کروا کر رکھ دے اس سے تو اچھا بےاولاد ہی رہے انسان 

کیا ہوا ثانیہ بھائی صاحب کو 

بس بھائی دل گھبرایا اور گر گئے 

ایسی اولاد ہوگی تو دل ہی گھبرائے گا

خالہ اللہ کا واسطہ ہے چپ کریں 

بھئی میں توچپ کر جاؤں گی وہ جو سات محلوں تک بات پہنچی ہے اس کا کیا کرو گی کیسے بند کرو گی لوگوں کی زبانیں بھئی میں تو خدا لگتی کہتی ہوں اب گھر بٹھا لو بہت ہو گئی نوکریاں

ثانیہ کیا ہے یہ سب

کچھ نہیں تم بس دعا کرو 

مبارک ہو مریض کو ہوش آگیا ہے مگر ابھی انڈر آبزرویشن ہیں اس لیے صرف فیملی کے لوگ مل سکتے ہیں 

جاؤ ثانیہ 

ہوں 

اے تمہیں نہیں بتایا تمہاری بہن نے کیوں بیمار ہوا شوہر

خالہ یہ وقت نہیں ہے ان باتوں کا

اے میں کونسا برائی کر رہی ہوں اللہ معاف کرے جو سچ ہے وہی بتا رہی ہوں کیسے گلچھرے اڑاتی پھرتی تھی منگیتر کے ساتھ بیٹی تب تو ماں نے بھی آنکھیں بند کی ہوئیں تھیں منہ پر مار گیا ہے انگوٹھی لڑکا کے لڑکی کا چلن ٹھیک نہیں 

خالہ پلیز ایسے کسی بچی پر الزام نہ لگاؤ 

الزام کیوں بھئی لڑکے نے باپ کو دکھائی ہیں ان باتوں کی وہ کیا کہتے ہیں تصویریں کھینچ کے 

سکرین شاٹس کا کہہ رہی ہیں امی یہ 

ہاں ہاں وہی کہ کیسے کیسے میسج کرتی تھی بس لڑکا تو ماں کا بڑا فرمانبردار تھا ماں باپ کے ساتھ آیا اور منہ پر مار گیا انگوٹھی اسی لیے تو دل کا دورہ پڑا ہے 

خالہ بس کریں وہ پہلے ہی بہت تکلیف میں ہیں یہ ان باتوں کا وقت نہیں ہے 

اچھا بنو اب میں تو چلتی ہوں

اللہ حافظ خالہ 

یہ کیا کر دیا زونیشہ نے پتہ نہیں اب کیا ہوگا 

کیسی طبعیت ہے پھوپھا جی کی

ہوں ٹھیک ہیں 

تمہیں کیا ہوا ہے

کچھ نہیں 

ناراض ہو 

ہم لڑکیوں کو ایسی جرات کہاں 

کیوں بھئی اوہ اب سمجھا تمہیں اعتراض ہے اس رشتے پر

تو فکر نہ کرو میں سب سنبھال لوں گا

عون بھائی کیا اعتراض نہ کرو آپ نے ہمیشہ زونی آپی کے خواب دیکھے اور اب مجھے سیکنڈ چوائس کے طور پر اپنا رہے ہیں 

ہوگئی بات 

جی ....

تو سنو زونیشہ کے ساتھ میری بچپن سے بات طے تھی اب اس نے کہیں اور منگنی کر لی ہے تو کیا میں کنوارہ مر جاؤں اس سے اچھا نہیں ہے اُس چھوٹی سی لڑکی سے شادی کر لوں جو اپنی فرمائشوں کی پٹاری لیے عون بھائی عون بھائی کرتی تھی اب اس کے بنا کہے ہی پوری کر دیا کروں گا اب تو اعتراض نہیں ہے لڑکی

اب بھی ہے 

اب کیا ہے

یہ ہی کے اب میں بھائی کسے کہوں گی

ہاہاہا 

پاگل لڑکی 

کیسی طبعیت ہے بھائی اب آپ کی

ڈھیٹ ہو اسی لیے مرا نہیں 

کیسی باتیں کر رہے ہیں بچوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں

غلطیاں ہو جاتی ہیں مگر یہ کیسی غلطی ہے جس کی سیاہی کبھی نہیں دھلے گی میرے چہرے سے

عون ... 

جی خالو جان

بیٹا ہمیں معاف کر دو میری بیٹی کو اپنا لو

جی یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ

عون بیٹا ہمیں بدنامی کی اس دلدل سے نکال لو پلیز

ایک منٹ خالہ پلیز اب یہ ممکن نہیں ہے

کیوں ... او اچھا اس لیے کہ ہم نے پہلے تمہیں ریجیکٹ کیا تھا

خالہ جان اتنا کم ظرف نہیں ہوں میں کہ اس وقت آپ سے بدلہ لوں 

مگر اتنا ظالم بھی نہیں ہوں کہ کسی کی آنکھوں میں خواب سجا کر تعبیر آپ کی بیٹی کے ہاتھوں میں تھما دوں

میری منگنی ہو چکی ہے فروا سے اور جلد ہی شادی ہونے والی ہے

اچھا بیٹا اللہ آپ کے نصیب اچھے کریں 

شکریہ خالو جان 

ہیلو خالہ آپ آئیں ہی نہیں پھر

اے بی بی بس پہلے ہی تمہاری بیٹی نے اتنا شرمندہ کروا دیا اب کیا کرنے آؤں 

خالہ آپ تو بچپن سے جانتی ہیں اسے بچی ہے دوستوں کی باتوں میں آگٰی تھی پلیز کوئی رشتہ دکھائیں 

اے بہن آنکھوں دیکھی مکھی کون نگلتا ہے پھر بھی کوشش کرتی ہوں

شکریہ خالہ 

زونی یہ کس مصیبت میں پھنسا دیا تو نے غلطی میری بھی ہے

وہ خواہشوں کی تتلیوں کے پیچھے بھاگتی رہی اور میں دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہی کبھی روکا ہی نہیں کاش عون کے رشتے کے لیے میں زبردستی کر لیتی کاش

اے بات سنو تم نے بھی شادی کرنی ہے اپنے بیٹے کی اور ان کے بھی گلے کی ہڈی بن گئی ہے بیٹی تو کر لو بڑی پارٹی ہے اور سب سے بڑی بات لڑکی خود کما کر لائے گی 

کما کر تو لائے گی مگر پوری برادری میں بات بھی تو پھیل گئی ہے کتنی 

آئے ہائے منگنی کے بعد بچیاں ایسے ہی باتیں کر لیتی ہیں اب اسے کیا پتہ تھا وہ لڑکا سب کو وہ دکھا دے گا 

اچھی خوبصورت امیر ہے 

کہو تو کروں بات 

پھر بھی 

دیکھ لو تم بھی کب سے پھر رہی ہو اور کام بھی تمہارے بیٹے کا کونسا ڈھنگ کا ہے 

اچھا ٹھیک ہے کر لو بات پھر،،

تم نے انکار کیوں کر دیا بیٹا بھائی صاحب کو کتنا دکھ ہوا ہوگا 

ماموں میں خالو جان کو دکھ سے بچانے کے لیے اس لڑکی کو کیسے ٹھکرائے جانے کی ازیت میں مبتلا کر دوں جس نے آپ کا مان توڑا اور نہ میرا 

یہ تو ہے بیٹا مگر اپنے ہی اپنوں کے کام آتے ہیں 

بے شک ماموں جان مگر کام آنے کے اور بھی طریقے ہیں ضروری نہیں اس کے لیے خود کو قربانی کے لیے پیش کر دیا جائے 

ٹھیک ہے بیٹا جیسے تمہیں مناسب لگے

ماموں فروا کا اس سب میں کوئی قصور نہیں ہے اس نے ہمارا مان رکھا اور اب اگر میں نے اس کا مان توڑ دیا تو اس کے بھروسے کو ٹھیس پہنچے گی

اور یہ میں ہونے نہیں دوں گا ,,

جی خالہ ٹھیک کہہ رہی ہیں آپ مگر لڑکا پڑھا لکھا بھی نہیں اور کام بھی کوئی ایک نہیں کرتا 

بی بی جو تمہاری بیٹی کے کارنامے ہیں اس کے بعد بھی اگر وہ راضی ہو گئے ہیں تو شکر کرو ورنہ تو گھر بٹھا کے رکھنا پڑے گا کیونکہ کسی اور کا تھوکا ہوا چاٹنا بڑےجگرے کا کام ہے

کیا ہوا خالہ کیا کہہ رہی ہیں 

کیا کہہ رہی ہوں بھائی رشتہ لائی تھی پر تمہاری بیوی کو پسند نہیں آیا 

آپ مجھے بتائیں دیکھتا ہوں اگر مناسب ہوا تو .

واہ بھئ سر جھکا کر تو ایسے بیٹھی ہیں دلہن صاحبہ جیسے بہت معصوم ہوں آرام سے بیٹھ جاؤ سب کارنامے جانتا ہوں تمہارے آنے سے پہلے تمہارے چرچے پہنچ چکے ییں یہاں

جی ....

واہ اس معصومیت کے قربان جاؤں 

میری بات کان کھول کر سن لو تم سے شادی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں بھول جاؤں گا تمہارا ماضی اس لیے تم بھی یاد رکھنا کہ میری ہر وقت تم پر نظر رہے گی 

گھر کے سب کام اب تم کرو گی اس لیے صبح جلدی اٹھنا ہے سنا 

جی اچھا...

بہت دکھ ہوا مجھے بھائی صاحب کی جلد بازی پر ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا انہیں

تو پھر کیا کرتے کب تک لوگوں کی ہمدردی کی آڑ میں شرم دلانے والی باتیں سنتے بیگم برداشت کی حد ہوتی ہے 

لڑکی بے شک خوش نہیں رہے گی مگر لوگوں کی زبانوں کو اب 

نیا قصہ مل جائے گا کیونکہ یہاں اب زونیشہ کی کہانی ختم ہو گئی ہے

یہ تو ہے مگر ....

چھوڑو اگر مگر کو بس اب بچی کے لیے دعا کرو اللہ اس کے لیے آسانیاں فرمائیں 

آمین

LeadUrdu

چار دن تو ہو گئے یہ تو آرام سے گھر بیٹھی ہے یاد دلاؤ محترمہ کو کہ نوکری پر جائے 

کہتا ہوں 

زونیشہ نوکری پر نہیں جانا کیا تمہیں

نہیں 

کیوں بھئی

میں نے جاب چھوڑ دی ہے

شاباش ہے بھئی ماں باپ کا گھر تو بھر آئی ہو جب سسرال کی باری آئی کہتی ہو نوکری چھوڑ دی 

کل سے نوکری ڈھونڈو گھر بٹھا کر کھلانے کے لیےنہیں لائے تمہیں 

مگر مجھے نوکری نہیں کرنا 

ہاہاہا عباس نیا لطیفہ سنو بھئی وہ اپنے پرانے منگیتر سے اسی بات پر منگنی توڑی تھی کہ نوکری کرنی ہے اب ہم کہہ رہے ہیں نوکری کرو تو بی بی خفا ہو رہی ہیں 

نوکری تو کرنا پڑے گی ورنہ تمہارا باپ منگنی ٹوٹنے کا صدمہ تو برداشت کر گیا تھا طلاق کا نہیں کرے گا کان کھول کر سن لو

یا اللہ یہ میں نے کیا کر دیا 

مجھ سا بھی کوئی بد نصیب ہوگا جس نے سبزہ زار کا سفر چھوڑ کر صحرا کا راستہ اختیار کیا ایک سراب کے دھوکے میں نخلستان کو چھوڑ دیا یہ جانتے ہوئے بھی کہ جو چمکتا ہے وہی تو چبھن پیدا کرتا ہے پھر چاہے وہ شیشہ ہو, ریت یا ناختم ہونے والی ہوس زدہ خواہشات اپنی چبھن سے آنکھوں کو اندھا کر دیتے ہیں اور میں بھی اندھی ہی ہو گئی تھی وہ بھی عقل کی 

اب کیا سوچ رہی ہو 

کچھ نہیں 

زونیشہ تم یہاں کیا کرنے آئی ہو اور یہ حلیہ کیا بنایا ہوا ہے

سنا ہے شادی ہو گئی ہے تمہاری 

ہاں ہو گئی ہے تم سے ملنے آئی ہوں یار اگر کوئی ویکینسی ہے تو 

ویکینسی تو کوئی نہیں ہے ہاں اگر تم کہو تو باس سے بات کروں

کچھ بھی کرو مجھے جاب چاہیے ہے

اچھا پریشان نہ ہو میں کرتی ہوں باس سے بات پھر تمہیں بتا دوں گی 

اچھا اب چلتی ہوں 

سنو اپنا نمبر تو دیتی جاؤ 

نمبر .... موبائل نہیں ہے میرے پاس کل خود آجاؤں گی 

اچھا ٹھیک ہے 

آگئیں ہیں  مہارانی مٹر گشت کر کے تو باہر آکر کچن بھی دیکھ لو

وہ آنٹی ابھی آتی ہوں 

ابھی آتی ہوں کیا مطلب ہے تمہارے انتظار میں ہم کب سے بھوکے بیٹھے ہیں اور نوابزادی صاحبہ ابھی بھی انتظار کا کہہ رہی ہیں 

کیا ہوا امی کیوں بول رہی ہیں 

اپنی غلطیوں پر پپچھتا رہی ہوں اس لڑکی کو دیکھو لوگ جب تھو تھو کر رہے تھے ہم نے عزت دی اب یہ آنکھیں دکھا رہی ہے 

کیوں حرامخور ایسا کیا ہے جو تو نخرے دکھا رہی ہے یاد رکھ اب تو تیرا باپ بھی تجھے گھر میں نہیں رکھے گا احسان مان ہمارا 

ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ اب آپ کو شکایت کا موقعہ نہیں ملے گا 

ملنا بھی نہیں چاہیے 

السلام علیکم! امی کیسی ہیں 

ٹھیک ہوں 

خیریت سے آنا ہوا 

جی آپ سے ملنے کو دل چاہ رہا تھا سوچا ملتی چلوں 

یہ کون آگیا 

ارے عون ,فروا تم لوگ ما شا اللہ

کیسے ہو آؤ آؤ بیٹھو خالہ کی جان

السلام علیکم زونی باجی بھی آئی ہوئی ہیں 

ہوں ... 

 بس ابھی آئی ہوں 

کیس ہیں آپ اور عباس بھائی

ٹھیک ہوں میں اور وہ بھی اچھا امی اب میں چلتی ہوں دیر ہو رہی ہے

بیٹھو ابھی تو آئی ہو کھانا کھا کر جانا 

نہیں امی دیر ہو جائے گی پھر سہی

اچھا ٹھیک ہے میں ٹیکسی منگوا دیتی ہوں نہیں نہیں میں روٹ سے چلی جاؤں گی آپ دیکھیں مہمانوں کو 

اللہ حافظ

اللہ حافظ

سچ کہا تھا امی آپ نے بہت حسرت ہوتی ہے ایک پرسکون گھر کو دیکھ کر مجبوری میں جاب کرنے والی عورت کی آنکھوں میں آج میں نے  یہ جان لیا ہے 

گلاب کا پھول چاہے کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو مگر اُس کی کیاریوں میں ننگے پاؤں چلنا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے آج میں نے جان لیا

کاش کہ مجھے یہ سب جاننے سے پہلے عقل آئی ہوتی کہ جس کے پیچھے میں بھاگ رہی ہوں وہ صرف سراب ہے.