
یہ عمل ایسا عمل ہے کے اپ اس عمل سے اللہ پاک سے جو بھی مانگو گے اللہ پاک وہ اتا کر دیتے ہیں_ اور فوراً عطا کر دیتے ہیں ذاتی مجرب عمل ہے_
ایک خاتون کی کال آئی پشاور سے کہا ایسا عمل بتا دیں کے جس سے تمام جائز امور میں استعمال کریں اور فوراً کام بنے یہ ایت بتا دی کچھ دن بعد کال کی حیران تھی کے اپ نے مجھے ایسا عمل عطا کیا ہے کے جو بھی جس وقت ماگتی اللہ پاک عطا کر دیتا ہے_ایک ریڑھی والے سے فروٹ لے رہا تھا کہتا ہے فروٹ بکتا نہیں کبھی کبھی تین تین دن تک میں نے کہا قرآن پڑھے ہو کہتا ہے ہاں میں نے یہ ایت ایک پرچی پہ لکھ کے سمجھا دی میں نے کہا کے جب بھی ریڑھی لگاو یا فروٹ منڈی سے لو یہ پڑھ لیا کرو ہفتے بعد جب دوبارہ اس راستے سے گزر رہا تھا تو اس نے اواز دی پیچھے سے اور کہا کے اپکا انتظار کر رہا تھا کے کب آئیں گے کہا اپ نے جو عمل بتایا بے انتہا کمال کا ہے پہلے دن ہی عمل کیا تو ایک گھنٹے میں سارا فروٹ بک گیا اور دوبارہ منڈی سے لایا وہ بھی بک گیا اور تیسری بار پھر گیا لینے وہ بھی عصر سے پہلے بک گیا اس نے کچھ فروٹ تحفتاً دئیے اور کہا کے اب میں زیادہ فروٹ لاتا ہوں تاکہ بار بار جانا نہ پڑھے اور اللہ کے فضل سے سب بک جاتا ہے _جو انٹرویو کے لئے جاتا میں یہ عمل بتا دیتا ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا _جو امتحانات کے دوران پڑھتا اسکے اچھے مارکس اتے جس کے کہیں پیسے پھنسے ہوتے اسکو بتاتا وہ بندہ خود پیسے دینے جاتا جس کی تنخواہ کم ہوتی اسکو بتاتا اسکی تنخواہ میں اضافہ ہو جاتا _ اپ کو گھر کی خواہش ہو گاڑی کی جاب کی جس چیز کی اپ کر کے دیکھیں ان شاءاللہ میرے اللہ نے چاہا تو ضرور۔۔جائز امور میں اپ اس عمل کو استعمال کریں کبھی مایوسی نہیں ہوگی اللہ پاک کے فضل سے میرا خود کا ذاتی مجرب۔۔۔!!
عمل کا طریقہ :گیارہ مرتبہ درود ابراہیمیگیارہ مرتبہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 114پھر 11 مرتبہ درود ابراہیمی
پڑھکر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک مار دیں اور اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کریں ان شاء اللہ اللہ پاک اپنے فضل سے اپکی حاجت پوری فرمائیں گےایک صاحب کو عمل بتایا اس نے پڑھا بقول اسکے کچھ وقت انتظار کیا کام نہیں ہوا میں نے کہا میرے پڑھنے میں کمی تھی دوبارہ کیا نہیں ہوا تیسری مرتبہ پھر کیا تو اللہ پاک نے عطا کر دیا _یہ بتانے کا مقصد کے ساری کمی کوتاہیاں ہم میں ہیں عمل اپنی جگہ بالکل سچا پکا ہے....!!!نوٹاس عمل کی سب کو اجازت ھے بس شروع کرنے سے پہلے 10 بار درودشریف پڑھ لیجئے گا.