یہ بہت بڑا گناہ ہے (قرآن)

 تقدیر کی روزی مل کر ہی رہے گی


قرآن مجید کی سورۃ النساء میں اللّٰہ تعالٰی کا ارشاد ہے
تقدیر کی روزی مل کر ہی رہے گی‘ اپنے حلال مال چھوڑ کر لوگوں کے مالوں کو جو تم پر حرام ہیں‘ نہ لو‘ دبلا پتلا جانور دے کر موٹا تازہ نہ لو‘ بوٹی دے کر بکرے کی فکر نہ کرو ، ردی دے کر اچھے کی امید نہ رکھو اور کھوٹا دے کر کھرے کی نیت نہ رکھو ، پہلے لوگ ایسا کر لیا کرتے تھے کہ یتیموں کی بکریوں کے ریوڑ میں سے عمدہ بکری لے لیا کرتے اور اپنی دبلی پتلی بکری دے کر گنتی  پوری کردیتے ، کھوٹا درہم اس کے مال میں ڈال کر کھرا نکال لیتے اور پھر سمجھ لیا کہ ہم نے تو بکری کے بدلے بکری اور درہم کے بدلے درہم لیا ہے- ان کے مالوں میں اپنا مال خلط ملط کر کے پھر یہ حیلہ کر کے کہ اب امتیاز کیا ہے‘ان کے مال تلف نہ کرو‘ یہ  بڑا گناہ ہے۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب کو قرآن مجید کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین