برصغیر کی 1400 سال پرانی تاریخی مسجد

 مسلمانوں کی قدیم ترین مسجد جو برصغیر میں آج بھی قائم ہے۔


برصغیر  کی (1400)چودہ سو سال پرانی مسجد
جس کا رخ "قبلہ اول,  بیت المقدس کی طرف ہے.

برصغیر کی تقریبا 1400 سالہ پرانی مسجد گجرات کے علاقے بہاونگر کے قصبہ گھوگھا میں موجود ہے جس کا رخ بیت المقدس کی طرف ہے، اب اس مسجد کی حالت انتہائی خستہ ہے, مسجد کے اندر تقریبا پچیس افراد ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اس مسجد میں بارہ ستون ہیں جن پر مسجد کی چھت بنائی گئی، چھت کے اوپر گنبد اور مسجد کی دیواریں بھی کھدی ہوئی ہیں اور مسجد کے محراب پر عربی میں 'بسم اللہ' کی نقش نگاری بھی چودہ سو سال پرانی ہے۔ یہ شاید ایک ہی مسجد ہے جس کا رخ بیت المقدس یعنی یروشلم کی طرف ہے ، ساتویں صدی میں ، عرب تاجر سمندر کے راستے یہاں اترے اور پھر انہوں نے یہ مسجد بنائی۔ مکہ میں مقام قبلہ یروشلم تھا۔ یہ قدیم مسجد "جونی مسجد" کے نام سے مشہور ہے۔ اسلامی تاریخ کے مطابق ، 610 سے 623 تک ، بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھائی گئی اور پھر 624ء سے کعبہ کی طرف نماز پڑھنا شروع ہوئی ، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسجد تقریباً چودہ سو سال پہلے تعمیر کی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب کسی نے 'کعبہ' کی طرف رجوع کرنے سے پہلے نماز نہیں پڑھی ، تب یہ مسجد ہندوستان میں بنی تھی ، تب مسلمان شمال کی طرف  نماز پڑھتے تھے ،یہ مسجد 622 میں بنائی گئی جب اللہ کے  رسول زندہ تھے اور ان کا پہلا کعبہ بیت المقدس کی طرف تھا ، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ 610 سے 623 تک رہا ہے ، یعنی 13 سال ، مسلمانوں نے بیت المقدس کی طرف رُخ کرتے ہوئے نماز ادا کی۔

Lead Urdu